منگل‬‮ ، 11 فروری‬‮ 2025 

امریکہ اورروس کا طالبان رہنماؤں پر پابندیاں ختم کرنے پر اتفاق،بڑ ے فیصلوں کا اعلان کردیاگیا

datetime 23  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) امریکا اور روس نے اقوام متحدہ کی جانب سے طالبان رہنماؤں پر لگائی گئی سفری پابندیوں کو ختم کرنے کے آپشن پر اتفاق کیا ہے تاکہ وہ افغان امن مذاکرات میں شرکت کرسکیں۔امریکا کی جانب سے افغانستان امن مذاکرات کے لیے نامزد خصوصی مشیر زلمے خلیل زاد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ اس معاملے پر میں نے انقرہ میں روسی ہم منصب ضمیر کابیلوف سے بات چیت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم نے اتفاق کیا کہ افغان امن مذاکرات کی کامیابی کے لیے جو بھی ضروری ہو، اس پر عمل کیا جائے’۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم اقوام متحدہ کی جانب سے طالبان رہنماؤں پر لگائی جانے والی سفر پابندیوں کو ختم کرنے کے آپشن پر غور کررہے ہیں تاکہ انہیں امن مذاکرات میں شامل ہونے میں آسانی پیدا کی جاسکے’۔مذکورہ ٹوئٹس کے مطابق روسی اور امریکی مشیروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ‘مزید پیش رفت کرتے ہوئے، افغانی متحد، باہمی اور قومی مذاکرات کی ٹیم کے نام کا اعلان کریں، جن میں افغان حکومت اور دیگر افغانی شامل ہوں’۔دونوں ممالک کے مشیروں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ افغانستان کے حوالے سے ہونے والے کسی بھی حتمی معاہدے ‘میں اس بات کی ضمانت دی جائے گی کہ افغانستان کی زمین کبھی بھی’ کسی بھی ملک کے خلاف بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات میں ‘امن کے لیے کوششیں اور خرابی کو روکنے کے لیے ایک ممکنہ علاقائی فریم ورک’ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ امریکی مشیر زلمے خلیل زاد، افغان طالبان سے مذاکرات کرنے والی امریکی ٹیم کی سربراہی کررہے ہیں اور دونوں فریقین کے درمیان دوحہ اور قطر میں 3 ملاقاتیں ہوچکی ہیں۔یاد رہے کہ 20 فروری کو انقرہ میں افغان جنرل عبدالرشید دوستم نے زلمے خلیل زاد سے ملاقات کی تھی۔رواں ماہ کے آغاز میں طالبان نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں ماہ میں مذاکرات کے حوالے سے آئندہ ملاقات اسلام آباد میں کرنے کے خواہشمند ہیں لیکن ایسا نہیں کرسکتے کیونکہ ان پر سفیری پابندیاں موجود ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…