اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

حوثیوں کیخلاف برسرپیکار قبائل کواسلحہ اور فوجی کمک فراہم کر دی گئی

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف برسرپیکار قبائل کو آئینی حکومت کے معاون عرب اتحاد نے اسلحہ اور فوجی کمک فراہم کی ہے۔العربیہ کے مطابق حجتہ گورنری کے کشر ڈائریکٹوریٹ میں عرب اتحاد نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے حجور قبائل کو اسلحہ اور گولہ باردو فراہم کیا تاکہ وہ حوثیوں کیخلاف پوری قوت کے ساتھ جنگ کرسکیں۔خیال رہے کہ حجور قبایل گذشتہ چار ہفتوں سے اس علاقے میں حوثیوں کے خلاف لڑ رہے ہیں۔یمنی وزارت دفاع کی ویب سائیٹ پر

پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عرب اتحاد کے طیاروں کی مدد سے حجور قبائل کو حوثیوں کی دہشت گردی روکنے کے لیے اسلحہ، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء گرائی گئیں۔یاد رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب اتحاد نے براہ راست کسی یمنی قبیلے کو فوجی کمک فراہم کی ہے۔ یمن فوج نے مغربی حجور میں مستبا کے مقام پر حوثیوں کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ اس معرکے میں حوثیوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ کئی مقامات سے پسپا ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…