کابل(این این آئی)افغان صدر اشرف غنی نے ملکی صدارتی انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دئیے۔ دوسری جانب صدر اشرف غنی نے اپنے مستعفی ہونے والے وزیر داخلہ امر اللہ صالح کو اول نائب صدر مقرر کردیا،افغان میڈیا کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد اشرف غنی نے کہاکہ ایک مضبوط حکومت افغانستان کے بنیادی مسائل کے حل کے
لیے انتہائی ضروری ہے۔اب تک چودہ افراد نے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر رکھا ہے۔ کابل میں قائم یونٹی حکومت کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی ایک درجن سے زائد امیدواروں میں شامل ہیں۔ افغانستان کے صدارتی انتخابات رواں برس بیس جولائی کو ہوں گے۔ دوسری جانب صدر اشرف غنی نے اپنے مستعفی ہونے والے وزیر داخلہ امر اللہ صالح کو اول نائب صدر مقرر کیا ہے۔