ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

مقبوضہ بیت المقدس : الخلیل میں زخمی فلسطینی اسیر کا مکان دھماکے اڑا دیاگیا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الخلیل(این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں زخمی فلسطینی اسیر کا مکان دھماکے اڑا دیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق جنوبی الخلیل میں یطا کے مقام پر واقع فلسطینی شہری خلیل یوسف الجبارین کا مکان علی الصباح دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں مکان میں مقیم فلسطینی چھت سے محروم ہوگئے۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی انجینئرنگ کور کے اہلکاروں کی بھاری نفری نے یطا میں الحیلہ کالونی

میں گھس کر تمام فلسطینی اسیر خلیل یوسف کے مکان کا محاصرہ کیا۔ صہیونی فوج نے مکان کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کر دیئے۔مقامی سماجی کارکن راتب جبور نے بتایا کہ صہیونی فوج نے اسیر جبارین کے مکان پر چھاپہ مارا اور دو منزلہ مکان میں رہائش پذیر خواتین اور بچوں کو باہر نکال کر سردی میں کھڑا کر دیا، اس کے بعد مکان میں جگہ جگہ بارود نصب کیا گیا۔ بعد ازاں مکان کو دھماکے سے اڑا دیا گیا، مکان کی مسماری سے 12 افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…