قاہرہ(این این آئی)مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ایک نیا صدارتی فرمان جاری کیا ہے جس میں حکم دیا گیا ہے کہ ریاست کا کوئی اعلیٰ عہدیدار ایوان صدر کی اجازت کے بغیر بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا۔ وزراء ، ارکان پارلیمنٹ، پارلیمانی کمیٹیوں کے ارکان اور سربراہوں اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو بیرون ملک سفر سے قبل ایوان صدر سے اجازت حاصل کرنا ہوگی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
مصری ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ صدارتی فرمان 23مجریہ 2019ء میں کہاگیاکہ وزراء ، ارکان پارلیمنٹ،قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ عہدیدار سرکاری دوروں پر بیرون ملک روانگی سے قبل ایوان صدر سے اجازت حاصل کریں گے۔ وزیراعظم، وزراء دفاع، خارجہ، قانون اور دیگر اداروں کے سربراہان کو بیرون ملک سرکاری دوروں کے لیے ایوان صدر سے منظوری لینا ہوگی۔