واشنگٹن(آن لائن)امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ وائیٹ ہاؤس نے گزشتہ سال محکمہ دفاع سے ایران کے خلاف طاقت کا آپشن استعمال کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ امریکی اخبار ’’وال سٹریٹ جرنل‘‘ کی رپورٹ کے مطابق وائیٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل نے گزشتہ سال عراق میں امریکی سفارتخانہ کے احاطے میں اس حملے جو
ایران سے منسلک باغیوں نے کیا تھا کے بعد محکمہ دفاع سے درخواست کی تھی کہ ایران کے خلاف فوجی طاقت استعمال کیا جائے ۔ تاہم یہ بھی کہا تھا کہ یہ حملہ چھوٹے پیمانے پر کیا جائے تاکہ زیادہ جانی نقصان نہ ہو ۔ رپورٹ کے مطابق بعض وجوہات کی بنا پر اس معاملے پر کوئی پیشرفت نہیں کی جا سکی تھی ۔