یروشلم(آن لائن)وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اسرائیل نے اختتام ہفتہ پر شام میں ایرانی ہتھیاروں کے ذخیرے پر فضائی حملہ کیا ہے،جو کہ اس قسم کے حملوں کی عوامی سطح پر تصدیق کا غیر معمولی واقعہ ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر کے مطابق کابینہ اجلاس کے آغاز
پر انہوں نے کہا کہ صرف36گھنٹوں میں فضائیہ نے دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں ایک گودام پر حملہ کیا ہے،جہاں ایرانی ہتھیار موجود تھے۔ حالیہ حملوں کی کامیابی اس بات کا مظہر ہے کہ ہم شام میں ایران کے خلاف پہلے سے زیادہ پرعزم ہیں،جیسا کہ ہم وعدہ کرچکے ہیں