جمعہ‬‮ ، 07 فروری‬‮ 2025 

بھارتی سائنسدانوں نے آئن اسٹائن اور نیوٹن کو غلط قرار دے دیا،مضحکہ خیز انکشافات

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت میں نامور سائنسدانوں کے انوکھے خیالات نے سب کو حیرات میں مبتلا کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی شہر جالندھر میں ہونیوالی 106 ویں سائنس کانفرنس میں بھارتی سائنسدانوں نے سائنسی تاریخ کو جھٹلاتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ آئن اسٹائن اور نیوٹن کی فزکس جلد ختم ہوجائیگی اور نئی ثقلی لہروں کا نام’نریندرا مودی‘ لہریں ہوگا۔

اس سائنس کانفرنس میں بھارتی سائنسدانوں نے مضحکہ خیز دعوے کرتے ہوئے آئن اسٹائن اور نیوٹن کے سائنسی نظریات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اپنے حکمرانوں کی خوشامد میں ہوائی مشاہدات کو ان کے ناموں سے منسوب کرڈالا ۔بھارتی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے سائنسدان کنان جیگاتھلا کرشنان نے عالمی سطح پر مستند اور مصدقہ فزکس نظریات کو جھٹلاتے ہوئے کہا کہ فزکس کی مساوات کو حل کرنے میں نیوٹن اور آئن اسٹائن نے بہت بڑی غلطیاں کی ہیں۔ بھارتی سائنسدان نے دعویٰ کیا کہ جدید فزکس صرف مختصر دور کیلئے ہے اور یہ جلد مکمل طور پر تباہ ہوجائیگی اورہمارے مشاہدات پر مبنی نئی فکر سامنے آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ آئن اسٹائن نے اپنی تھیوری کے متعلق دنیا کو گمراہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خلاء سور ج سمیت دیگر سب سیاروں پر بھاری ہے، اس لئے وہ تمام پر یکساں دباؤ رکھتی ہے، یکساں دباؤ کی وجہ سے یہ سیارے حرکت میں ہیں، یہی چیز نیوٹن اور آئن اسٹائن سمجھ نہیں پائے۔کانفرنس میں بھارتی سائنسدانوں نے کہا کہ نئی ثقلی لہروں کا نام ’نریندرا مودی لہریں‘ ہوگا۔اسی کانفرنس میں دیگر سائنسدانوں نے مزید انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان رام اور کرشنا گائیڈڈ میزائل استعمال کیا کرتے تھے، بادشاہ کورو کی اولاد’ کورواس‘ اسٹیم سیل اور ٹیسٹ ٹیوب ٹیکنالوجی کی وجہ سے پیدا ہوئی جبکہ راون کے پاس مختلف شکلوں اور جسامت کے کئی جہاز تھے۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…