امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی پارلیمنٹ میں تاریخ رقم ہو گئی، دومسلمان خواتین ارکان نےقرآن پاک پر حلف اٹھا یا۔تفصیلات کے مطابق امریکی مڈٹرم الیکشن میں کامیاب ہونیوالی دو مسلم خواتین نے امریکی پارلیمان میں پہلی مرتبہ قرآن پاک پر حلف اٹھالیا ہے۔ الہان عمر نے منی سو ٹا اور راشدہ طلائب نے مشی گن سے کامیابی حاصل کی۔راشدہ طلائب مشی گن کے ضلع
سے ڈیموکریٹ امیدوار تھیں۔راشدہ کے والدین فلسطینی ہیں اور وہ 14بہن بھائیوں میں سب سے بڑی بہن ہیں۔دوسری جانب ڈیموکریٹ مسلم خاتون الہان عمر منی سوٹا سے 72 فیصد ووٹ حاصل کے کے جیت گئیں،ان کے مد مقابل ری پبلکن امیدوار نے 22 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ان کے والدین کا تعلق صومالیہ سے ہے اور ان کا خاندان 1997ء میں منی سوٹا میں آکر آباد ہوا تھا۔