جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ کا عراق سے فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے : ٹرمپ

datetime 27  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد/واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کرسمس کے موقع پر عراق کا غیراعلانیہ دورہ کیا ہے جہاں انھوں نے امریکی فوجیوں سے ملاقات کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ انھوں نے فوجیوں کا ان کی سروس، ان کی کامیابی اور ان کی قربانیوں کے لیے شکریہ ادا کرنے

اور انھیں کرسمس کی مبارک باد دینے کے لیے کرسمس کی رات گئے سفر کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ کا عراق سے فوجیں واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ایئرفورس ون طیارے پر بغداد کے مغرب میں واقع الاسد ایئربیس کا سفر کیا جہاں انھوں نے فوجی اڈے کے ریستوران میں فوجی اہلکاروں سے ملاقات کی۔صدر ٹرمپ نے کرسمس فلوریڈا کے ایک نجی کلب میں منانا تھی تاہم وہ موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے واشنگٹن میں ہی رکے رہے۔خیال رہے کہ عراق میں تقریباً 5000 امریکی فوجی تعینات ہیں جو عراقی حکومت کو شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرہم شام میں کچھ کرنا چاہتے ہیں‘ تو امریکہ عراق کو اگلے محاذ کے طور پر استعمال کر سکتا ہے۔اس موقع پر انھوں نے شام سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بہت سارے لوگ اب میری طرح سوچ رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے شروع سے ہی یہ واضح کیا تھا کہ شام میں ہمارا مشن دولت اسلامیہ کو اس کے مضبوط ٹھکانوں سے اکھاڑنا ہے۔آٹھ سال قبل، ہم وہاں تین ماہ کے لیے گئے اور کبھی واپس نہ لوٹے۔ اب، ہم صحیح کر رہے اور ہم اس کو مکمل کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر وہ کئی ہفتے پہلے امریکی فوجیوں سے ملنے کے لیے نہیں آسکے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…