ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

گولیوں سے بھون ڈالو انہیں۔۔۔ بھارتی وزیراعلیٰ موبائل پر قتل کا حکم دیتےپکڑا گیا ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرناٹک(نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی کو کیمرے کی آنکھ نے موبائل فون پر بے رحمانہ قتل کی ہدایت دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے سیاسی حریفوں کی بدعنوانی کے الزامات پر مشتمل آڈیو اور وڈیو سی ڈی جاری کرنے والے کرناٹک کے وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کیمرے کے سامنے قتل کی ہدایت دے بیٹھے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ کمارسوامی موبائل فون پر بات کرتے ہوئے میڈیا کی موجودگی اور لمحے لمحے کو محفوظ کرتے کیمروں کو نظر انداز کر گئے اور کال کرنے والے کو بے رحمانہ شوٹ آوٹ کی ہدایت دے بیٹھے۔وزیراعلیٰ کمار سوامی کی جماعت جنتا دَل پارٹی (سیکولر) کے مقامی رہنما پرکاش کو قتل کردیا گیا تھا جس کی اطلاع فون پر آئی تو وزیراعلیٰ نے فون پر ہدایت جاری کی کہ پرکاش اچھا آدمی تھا مجھے نہیں معلوم کس نے بے ضرر آدمی کو قتل کیا، قاتلوں کا بے رحمانہ شوٹ آئوٹ کردو، کوئی مسئلہ نہیں ہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے اور شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد وزیراعلیٰ کمار سوامی کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور بے رحمانہ شوٹ آوٹ کی ہدایت کو جذباتی ردعمل قرار دیتے ہوئے دفاعی بیان داغ ڈالا۔ترجمان وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقامی رہنما پرکاش کے بہیمانہ قتل پر وزیراعلیٰ دل گرفتہ ہیں، ویڈیو میں کہے گئے الفاظ ہدایت نہیں بلکہ جذباتی طور ادا ہوجانے والے کلمات تھےرجمان وزیراعلیٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مقامی رہنما پرکاش کے بہیمانہ قتل پر وزیراعلیٰ دل گرفتہ ہیں، ویڈیو میں کہے گئے الفاظ ہدایت نہیں بلکہ جذباتی طور ادا ہوجانے والے کلمات تھے۔واضح رہے کہ جنتا دل کے مقامی رہنما کو نامعلوم حملہ آوروں نے اس وقت گولیاں مار کر قتل کردیا تھا جب وہ اپنی کار میں کرناٹک کے ضلع مندیا جارہے تھے کہ مدور کے مقام پر ان کی کار پر فائرنگ کی گئی۔ کرناٹک میں جنتا دل اور کانگریس کی مخلوط حکومت قائم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…