ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

دہشتگردوں کی کوئی جائے پناہ نہیں، دفن کرکے دم لیں گے : ترک وزیر دفاع

datetime 20  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترکی کے وزیر قومی دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی علاقے پر قبضہ کر کے سرنگ کھودنے والی دہشت گرد تنظیم وائی پی جی/ پی کے کے، کیدہشتگردوں کو ان ہی سرنگوں دفن کر دیا جائے گا۔ جمعرات کو عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق

وزیر قومی دفاع حلوصی آقار ان خیالات کا اظہار قطر کے دارالحکومت دوہا میں ترک قطر مشترکہ کمان گاہ کے دورے کے دوران کیا۔ یہاں پہنچنے پر فوجیوں نے انہیں سلامی دی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سن 2017 میں فرات ڈھال اور اس سال شاخِ زیتون فوجی آپریشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب باری منبج اور دریائے فرات کے مشرقی دھانے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت منبج اور دریائے فرات کے مشرقی دہانے پر خندقیں اور سرنگیں کھودنے کی اطلاعات ملی ہیں لیکن میں واضح کردوں کہ بے شک یہ دہشتگرد سرنگیں کھودیں یا خندقیں کھودیں ہم ان کو ان ہی سرنگوں اور خندقوں میں دفن کر کے ہی دم لیں گے۔انہوں نے عراق کے شمال میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کی موجودگی کے بارے میں کہا کہ ان دہشت گردوں کے خلاف سنجار اور کوہ کا راجاق میں فضائی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، وہاں پر کسی بھی صورت سویلین کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ترک فضائیہ خصوصی توجہ مبذول کیے ہوئے ہے اور مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علاقے میں ابھی تک سویلین کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں اٹھانا پڑا ہے البتہ علاقہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں اور دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…