منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’کبھی کبھار ایماندار افراد بھی غلطیاں کر لیتے ہیں‘‘ عمران خان کے دوست مہاتیر محمد بھی ’’یوٹرن‘‘ کے دفاع میں سامنے آگئے،پوری دنیا دنگ

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر اعظم  مہاتیر محمد بھی ’’یوٹرن‘‘ کے دفاع میں سامنے آ گئے ۔عالمی میڈیا کی رپورٹس کے  مطابق مہاتیر محمد نے صدارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی رہنماﺅں کی جانب سے اپنی سابقہ پالیسیوں سے یوٹرن لے لینا درست ہے کیونکہ کبھی کبھار ایماندار افراد بھی غلطیاں کرلیتے ہیں، مہاتیر محمد کی حکومت کو اپنی حکومتی پالیسیز میں کئی یوٹرن لینا پڑے ہیں جس پر انہیں شدید تنقید

کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ کبھی کبھار لوگ غلطی کرجاتے ہیں اور جب اس کا ادراک ہوجائے تو پھر عقلمندی اسی میں ہے کہ اس سے پیچھے ہٹ جایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بسا اوقات ہم غلط سمت میں چلے جاتے ہیں، ضرورت پڑنے پر ہم واپس پلٹتے ہیں، ہم مکمل لوگ نہیں ہیں۔ اگرچہ ہم میں سے بیشتر لوگ ایماندار ہیں لیکن ان سے بھی غلطیاں ہوجاتی ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو  یوٹرن لینے پر آج کل شدید تنقید کا سامنا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…