ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کرتار پور راہداری کھلنے کے بعد مودی ہوش کھو بیٹھے،’’گاندھی جی‘‘ کو بھی نہ بخشا،سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 4  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جودھ پور(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہا ہے کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس قیادت کی کوتاہی کی وجہ سے کرتار پور صاحب پاکستان میں چلا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری کھولنے اور سکھ برادری کا اعتماد حاصل کرنے پر بوکھلاہٹ کے شکار وزیراعظم نریندرا مودی نے اپنی ہرزہ سرائی سے کانگریس کی قیادت اور بھارت کے بانی کہلائے جانے والے گاندھی جی کو بھی نہیں بخشا۔وزیراعظم نریندرا مودی نے راجستھان میں انتخابی جلسے سے

خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیم ہند کے وقت کانگریس کی قیادت نے کرتار پور کی مذہبی اہمیت اور سکھ برادری کے جذبات کی جانب توجہ نہیں دی جس کی وجہ سے مقدس مقام سرحد کے اْس پار رہ گیا۔تاریخ سے نابلد نریندرا مودی کا کہنا تھا کہ بعد میں آنے والی کانگریس حکومتوں نے بھی 70 برسوں میں کرتار پور تک بھارت کی رسائی کے لیے کچھ نہیں کیا، کانگریس کی اس غلطی کو اب میں درست کروں گا۔ اگر آج کرتار پور راہداری کھل گئی ہے تو یہ بی جے پی کو ملنے والی عوامی حمایت کا نتیجہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…