ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

’’سدھو پاکستان کے ایجنٹ بن چکے‘‘ پاکستان کا دورہ کرنیوالی بھارتی وزیر ہرسمرت کور بادل نے بھارت واپس پہنچتے ہی ہنگامہ کھڑا کر دیا، انتہائی سنگین الزامات عائد

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی خاتون وزیر ہرسمرت کور بادل نے بھارت پہنچ کر سدھو کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دے دیا، معروف بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو جب بھارت پہنچے تو ایک طوفان کھڑا ہو گیا، انتہا پسندوں نے انہیں ملک دشمن اور پاکستانی ایجنٹ قرار دے دیا، دوسری جانب کرتار پور راہداری تقریب میں شرکت کرکے واپس جانے والی یونین وزیر برائے خوراک ہرسمرت کور بادل کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پاکستانی ایجنٹ بن چکے ہیں۔

خاتون وزیر نے کہا کہ اس معاملے پر کانگریس کے لیڈر راہول گاندھی کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیے، پاکستان سے واپسی پر اٹاری میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے نوجوت سنگھ سدھو کے تین دن پاکستان میں گزارنے پر بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ گوپال چاولہ کے ساتھ اپنی تصویر کا حساب دیں، دوسری جانب بھارتی ذرائع ابلاغ میں تنقید کا نشانہ بننے والے پاکستانی سکھ سردار گوپال سنگھ چاؤلہ نے خود پر لگائے گئے دہشت گردی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ان کا کسی دہشت گردانہ سرگرمی سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے گوپال سنگھ چاؤلہ نے جو پنجابی سکھ سنگت کے چیئرمین بھی ہیں اور جن کا تعلق ننکانہ صاحب سے ہے، کہا کہ وہ نہ ہی دہشت گردی پر یقین رکھتے ہیں اور نہ انہوں نے کبھی مسلح جدوجہد کی بات کی ہے،انہوں نے کہاکہ میں خالصتان تحریک کا حامی ہوں لیکن ہم پر امن طریقے سے اپنے لیے ایک الگ وطن چاہتے ہیں۔ جس طرح مسلمانوں کا ایک علیحدہ وطن ہے۔ ہندوؤں کا ایک علیحدہ وطن ہے بالکل اسی طرح ہمارا بھی ایک علیحدہ وطن ہونا چاہیے۔ ہم ثقافت، رسم و رواج اور مذہب کے لحاظ سے بالکل ایک مختلف قوم ہیں۔ ہم ہندوؤں سے بالکل مختلف ہیں لیکن کیونکہ امن کی بات چل رہی ہے، پیار ومحبت کی بات چل رہی ہے، دونوں ممالک قریب آرہے ہیں اور بھارت کی حکومت نے ستر سال میں پہلی مرتبہ کوئی ایک ایسا کام کیا ہے جو سکھوں کے لیے اچھا ہے تو میں اس موقع پر کوئی منفی بات نہیں کہنا چاہتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تاثر بالکل غلط ہے اور ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں کہ کرتار پور میں راہداری کے افتتاح کے موقع پر خالصتان کے کوئی بینرز آویزاں کیے گئے ،بھارتی ذرائع ابلاغ کا یہ بالکل بے بنیاد پراپیگنڈا ہے کہ وہاں اس طرح کے بینرز لگائے گئے۔ میں دعویٰ کرتا ہوں کہ وہ اپنے اس الزام کو ثابت کریں۔ یہ سکھوں کے لیے خوشی کا مقام تھا کہ ان کے ستر سال کا خواب پورا ہورہا ہے اور بھارتی ذرائع ابلاغ اس موقع پر مختلف الزامات لگا کر ماحول کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ میں دہشت گرد ہوں،

کبھی پوچھتے ہیں کہ میں نے آرمی چیف کو گلے کیوں لگایا۔ وہ میرے ملک کا فخر ہیں، وہ پاکستان کی جان ہیں۔ میں اپنے ملک کے آرمی چیف سے گلے ملا ہوں، کوئی اسرائیلی آرمی چیف سے تو نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ذرائع ابلاغ لاکھ ان پر دہشت گردی کے الزامات لگائیں، اس سے ان کی ذات پر کوئی فرق نہیں پڑتا،میں جی بہت خوش ہوں کہ پنجاب کے لوگوں کے درمیان میل میلاپ بڑھ رہا ہے۔ آزادی کے وقت اتنا سندھ، یوپی، سی پی یا کوئی اور علاقہ متاثر نہیں ہواجتنا نقصان پنجاب کا ہوا۔ آج پنجاب کے لوگ آپس میں محبتیں بانٹ رہے ہیں۔

سکھوں کے تاریخی خواب پورے ہو رہے ہیں اور اس کا سارا کریڈٹ عمران خان، آرمی چیف اور سدھو بھائی کو جاتا ہے۔ میں ذرائع ابلاغ کو کہتا ہوں کہ میں تو ایک چڑیا کو بھی مارنے کا تصور نہیں کر سکتا تو میں کیسے یہ چاہ سکتا ہوں کہ کہیں کوئی انسان مارا جائے۔بات چیت کرتے ہوئے سردار ہیرا سنگھ نے کہاکہ پاکستان نے یہ راہداری کھول کر دنیا بھر کے سکھوں کا دل جیت لیا ہے۔ جرمنی، یوکے، یو ایس اورکینیڈا سمیت دنیا بھر کے سکھ اس افتتاح پر خوش ہیں، جس سے بھارت کو تکلیف ہورہی ہے۔ اس لیے وہ سردار گوپال پر اس طرح کے الزامات لگارہا ہے۔ گوپال ایک سیدھا سادہ انسان ہے اور اس کے خلاف الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ سکھ کمیونٹی ان الزامات کی سخت مذمت کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…