برلن(این این آئی)جرمن چانسلر انجیلامیرکل نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی حکومت یوکرائن اور روس کے مابین پیدا ہونے والی نئی کشیدگی کے خاتمے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ ادھر روس نے مغربی مطالبات کے باوجود یوکرائنی بحری جہازوں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔یادرہے کہ روسی فوج نے ویک اینڈ پر کریمیا کے نزدیک تین یوکرائنی بحری جہازوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق
یوکرائنی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ میرکل نے یوکرائنی صدر پیٹرو پوروشینکو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ ادھر روس نے مغربی مطالبات کے باوجود یوکرائنی بحری جہازوں کو چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ روسی فوج نے ویک اینڈ پر کریمیا کے نزدیک تین یوکرائنی بحری جہازوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔ ماسکو کا الزام ہے کہ کییف نے مغربی ممالک کے ایما پر اشتعال انگیزی دکھائی، جس پر یہ اقدام اٹھایا گیا۔