جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

امریکی اڈے اور خلیج کے پانیوں میں موجود طیارہ بردار امریکی بحری بیڑےہمارے میزائلوں کی زد میں ہیں،ذرا بھی حرکت کی تو ۔۔۔ ایران نے امریکی اڈوں اور بحری جہازوں کو نشانہ بنانیکا اعلان کر دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (نیوز ڈیسک)ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک سرکردہ کمانڈر نے دھمکی دی ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اڈے اور خلیج کے پانیوں میں موجود طیارہ بردار امریکی بحری بیڑے ایرانی میزائلوں کی زد میں ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے جاری ایک بیان میں کہاکہ متذکرہ تمام تنصیبات ہماری فائرنگ رینج میں ہے۔

امریکیوں نے ذرا بھی حرکت کی تو انہیں نشانہ بنانا ہمارے لئے عین ممکن ہے۔امیر علی حاجی زادہ کا مزید کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کے میزائل اپنے ہدف کو بہتر طور پر نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہم نے انہیں مزید ترقی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے میزائل قطر میں امریکا کی ائر بیس العدید سے لیکر قندھار افغانستان تک میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ایرانی عسکری کمانڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے امریکا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی عروج پر ہے۔ یہ کشیدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امسال مئی میں اس جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد پیدا ہوئی۔یہ معاہدہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا۔ امریکی قیادت اس معاہدے کو ناقص اور نامکمل سمجھتی ہےہم نے انہیں مزید ترقی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے میزائل قطر میں امریکا کی ائر بیس العدید سے لیکر قندھار افغانستان تک میں ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ایرانی عسکری کمانڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کے امریکا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی عروج پر ہے۔ یہ کشیدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امسال مئی میں اس جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد پیدا ہوئی۔یہ معاہدہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا۔ امریکی قیادت اس معاہدے کو ناقص اور نامکمل سمجھتی ہے کیونکہ اس میں بیسلٹک میزائل کی تیاری اور شام، یمن، لبنان اور عراق میں ایران کی پراکسیز کی جنگ پر پابندی سے متعلق کوئی بات نہیں کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…