منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

منی لانڈرنگ جاری،ہماراملک تاحال اس کو نہیں روک سکا : ایرانی وزیرخارجہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہاہے کہ ان کے ملک میں منی لانڈرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ان کا ملک ابھی تک اس کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکا ،دوسری جانب ایران کے ایک بنیاد پرست رکن پارلیمنٹ حسین نقوی حسینی نے انکشاف کیا ہے

کہ وزیر خارجہ جواد ظریف منی لانڈرنگ سے متعلق ایک بیان کے بعد کافی مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیں ادھر ایرانی عدالت نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ سے متعلق اپنے دعوے کے ثبوت کے لیے مصدقہ دستاویزات پیش کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الوائین گروپ کے ترجمان حسین نقوی نے بتایا کہ جوڈیشل کونسل کے وائس چیئرمین غلام حسین محسنی ایجہ ای نے جواد ظریف سے کہاہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں اور ان کے پاس منی لانڈرنگ سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کامیاب نہیں ہوسکی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حسین نقوی کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ جواد ظریف کا ملک میں منی لانڈرنگ کے تسلسل کے بارے میں بیان ملک وقوم کے مفاد کے خلاف ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عدالت کو اس طرح کے کیسز کا از خود نوٹس لینا چاہیے اور ان پر لاپرواہی برتنے کا کوئی جواز نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…