بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

مصر : سابق گورنر کو10 سال قید با مشقت اور بھاری جرمانے کی سزا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کی ایک فوجی عدالت نے المنوفیہ صوبے کے سابق گورنر کو رشوت کے الزامات کے تحت 10 سال قید با مشقت اور ڈیڑھ کروڑ پاؤنڈ جرمانے کی سزا کا حکم دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سابق گورنر ھشام عبدالباسط پر الزام تھا کہ انہوں نے صوبے کے گورنر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے من پسند افراد کو سرکاری منصوبوں کے ٹھیکے دیے اور ان سے 2 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار مصری پاؤنڈ رشوت وصول کی تھی۔مصری پراسیکیوٹر جنرل نبیل احمد صادق کا کہنا تھا کہ

منوفیہ صوبے کے سابق گورنر کو رشوت وصولی کے الزام میں پکڑا گیا اور ان کے خلاف مالی اور انتظامی اختیارات کا ناجائز استعمال سمیت کئی دوسرے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ ھشام عبدالباسط کو رواں سال فروری میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب ان پر ایک کاروباری شخصیت کو قیمتی پلاٹ دینے اور اس سے دوملین پاؤنڈ رشوت وصول کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ھشام عبدالباسط المنوفیہ صوبے میں ایک عام ملازم تھے مگر وہ تیزی کیساتھ ترقی کرتے ہوئے اعلیٰ عہدوں تک جا پہنچے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…