جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

امریکی سامراجیت کسی صورت قبول نہیں!ایران پرپابندیوں پر طیب اردوان بھی بول پڑے ، ٹرمپ کو خبر دار کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے امریکا کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر عائد کردہ امریکی پابندیاں عالمی توازن خراب کرنے کی سازش ہے، پابندیاں عالمی قوانین اور سفارتکاری کے خلاف ہیں،امریکی سامراجیت قابل قبول نہیں ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے ترک سرکاری ایجنسی کے حوالے سے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکا پرالزام عائد کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایران پر لگائی جانے والی پابندی کا مقصد عالمی توازن خراب کرنا ہے۔

ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناطولو سے بات کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندی مناسب نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے تہران پر عائد اقتصادی پابندیاں عالمی قوانین کے مقابلے میں توازن کو خراب کرنے کی سازش ہیں۔اناطولو کے مطابق ترک صدر نے امریکا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی قوانین اور سفارتکاری کے خلاف ہے، اور ہم اس سامراجی دنیا میں نہیں جینا چاہتے۔واضح رہے کہ امریکا نے 2 نومبر کو اسلام جمہوریہ ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کردی تھیں، جس کا مقصد تہران کے بیکنگ سیکٹر کو تنہا کرنا اور اس کی تیل کی برآمدات کو مکمل طور پر ختم کرنا تھا۔تاہم انقرہ کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ ان 8 ممالک میں شامل ہے جن پر ان پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوتا۔خیال رہے کہ ترک صدر کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا، جب ترکی کے وزیرِ خارجہ مولود جاویش اوغلو نے بیان دیا تھا کہ ایران کو تہنا کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم امریکا سے ایران پر عائد پابندیوں سے استثنی مانگ رہے تھے، ٹھیک اسی وقت انہیں یہ باور کروایا گیا تھا کہ ایران کو دیوار سے لگانا درست فیصلہ نہیں۔ترک وزیرِ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی لوگوں کو سزا دینا ٹھیک نہیں جبکہ ایران کو دنیا سے الگ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔مولود جاویش اوغلو نے کہا کہ ترکی پابندیوں کے خلاف ہے اور وہ سمجھتا ہے کہ پابندیوں سے متعلقہ نتائج حاصل نہیں کیے جاسکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا خیال رہے کہ پابندیوں کے بجائے بات چیت راستہ اختیار کیا جانا چاہیے، کیونکہ تعلقات بڑھانا اور بات چیت کرنا بہت فائدہ مند امر ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…