ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عالمی امن کے قیام میں ہندوستان کا کردارانتہائی اہم رہا،مودی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)وزیراعظم نریندر مودی نے پہلی عالمی جنگ میں ہندوستانی فوجیوں کی شجاعت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ100سال قبل ان بہادرجوانوں نے دنیا کو دکھا دیا کہ امن قائم رکھنے کیلئے وہ بڑی سے بڑی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق مودی نے اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں پہلی عالمی جنگ کے 11 نومبر کو 100 برس پورے ہونے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کیلئے اہم واقعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی عالمی امن

کی بات ہوتی ہے تو ہندوستان کا نام اور قربانیاں یاد کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کیلئے 11 نومبر کی خصوصی اہمیت ہے کیونکہ 11 نومبر کو آج سے 100 برس قبل پہلے عالمی جنگ کا اختتام ہواتھا۔ ہندوستان کیلئے پہلی عالمی جنگ ایک اہم واقعہ تھا۔ اس جنگ سے ہمارا براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔ اس کے باوجود ہمارے فوجی بہادری سے لڑے اور انتہائی اہم خدمات انجام دیں۔ ہمارے فوجیوں نے دشوار گزار راستوں اورنامساعد حالات میں بھی پْرعزم رہنے کا ثبوت دیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…