اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں دنیابھر سے آنے والے عمرہ زائرین میں کون سا ملک پہلے نمبرپر ہے اور کون سا آخری؟پاکستان اور بھارت کی کیا پوزیشن ہے؟تفصیلات جاری

datetime 28  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (این این آئی)سعودی وزارت حج و عمرہ نے بتایا ہے کہ امسال محرم میں عمرہ سیزن کے آغاز سے اب تک 6 لاکھ 88 ہزار 184 ویزے جاری کئے جاچکے ہیں ۔ سب سے زیادہ عمرہ ویزے پاکستان کیلئے جاری کئے گئے جن کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 824 ہے ، دوسرے نمبر پر بھارت کیلئے 95 ہزار 749 عمرہ ویزے جاری کئے گئے ۔

اب تک سب سے کم عمرہ ویزے ترکی کیلئے جار ی ہوئے جن کی تعداد 4 ہزار 652 رہی ۔ مختلف ممالک کے لئے جاری عمرہ ویزوں پر اب تک مملکت آنے والے معتمرین کی تعداد 4 لاکھ 11 ہزار 654 رہی ۔ایک لاکھ 56ہزار 529 معتمرین مملکت سے واپس جاچکے ہیں ۔ وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ اس وقت مملکت میں 2 لاکھ55 ہزار 125 معتمرین موجود ہیں جن میں سے ایک لاکھ 79 ہزار 643 مکہ مکرمہ اور 75 ہزار 482 مدینہ منورہ میں مقیم ہیں ۔ سب سے زیادہ فضائی راستے سے معتمرین مملکت پہنچے جن کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار 750 رہی جبکہ بری راستوں سے 24 ہزار 880 اور سمندری ذریعے سے 24 معتمرین مملکت پہنچے ۔ انڈونیشا سے آنے والے معتمرین کی تعداد اب تک 59 ہزار 307 ، ملیشیاء سے 9558 ، برطانیہ سے 9319، متحدہ عرب امارات سے 8935 ، اردن سے 8278 اور بنگلہ دیش سے 5857 معتمرین مملکت آئے ۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا تھا کہ معتمرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ وزارت کی جانب سے معتمرین کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں حرمین میں قائم کئے گئے وزارت حج وعمرہ کے ذیلی دفاتر سے رابطہ کیاجاسکتا ہے جہاں معتمرین کی خدمت کیلئے مختلف زبانوں کے بولنے والے ماہرین موجود ہوتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…