اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

صحافی جمال خاشقجی کا قتل، سعودی عرب اب قابل بھروسہ نہیں رہا،امریکی صدرٹرمپ کھل کر سامنے آگئے،دھماکہ خیز اقدامات کا اعلان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب وضاحت کو قابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی اہم پہلا قدم ہے، سعودی عرب پر پابندی بارے غور کیا جائیگا لیکن اسکا اثر ہتھیاروں کے معاہدہ پر اثر نہیں پڑے گا،سعودی بیان میں تبدیلی نظر آئی اس لئے اب یہ قابل بھروسہ نہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب وضاحت کو قابلِ قبول قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ انتہائی اہم پہلا قدم ہے۔انہوں نے سعودی وضاحت پر کہا کہ اگر امریکا ریاض کے خلاف کوئی کارروائی کرتا تو وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان ہتھیاروں کی خریداری سے متعلق ڈیل پر کوئی اثر پڑے۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ سعودی وضاحت کو قابلِ قبول مانتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ جی میں اسے قابلِ قبول مانتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بہت جلدی ہوا ہے، ہم نے ابھی تک اپنی نظر ثانی یا پھر تحقیقات مکمل نہیں کیں، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ ایک اہم پہلا قدم ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم سعودی عرب کے خلاف پابندی پر غور کریں گے تو ان میں ایک سو 10 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا معاہدہ شامل نہیں ہوگا جو 6 لاکھ ملازمتوں کے برابر ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمال خاشقجی کے قتل پر مختلف بیانات سامنے آرہے تھے جن میں وہ ایک طرف سعودی عرب کے خلاف پابندیوں کی بات کررہے تھے جبکہ دوسری جانب وہ قدامت پسند بادشاہت کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنے کے بھی خواہاں نظر آئے۔ریپبلکن کے سینیٹر اور سینیٹ کمیٹی برائے بین الاقوامی روابط باب کروکر کا کہنا تھا کہ انہیں سعودی حکام کی قابلیت پر شک ہے، جو کئی ہفتوں سے یہ کہہ رہے تھے کہ خاشقجی قونصل خانے سے باہر چلے گئے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ خاشقجی کی کہانی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سعودی بیان میں تبدیلی نظر آئی، تاہم ان کے حالیہ بیان پر بھی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…