قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مصر کی ایک فوجی عدالت نے چرچ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں سترہ افراد کو سزائے موت سنا دی ۔ 2016-17 میں قبطی مسیحیوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں74 افراد ہلاک ہو گئے تھے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2016-17 میں
قبطی مسیحیوں کے خلاف ہونے والے حملوں میں 74 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس وقت ان حملوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔ عدالت کی طرف سے انیس افراد کو عمر قید اور دس ملزمان کو دس سے پندرہ برس کے درمیان قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔