واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکی وزیردفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ شام میں داعش کے خلاف جنگ بدستور جاری ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل اور طویل المدت ہے،عرب ٹی وی کے مطابق ایک انٹرویومیں جیمز میٹس نے کہا کہ ہم شام میں داعش کو دوبارہ منظم ہونے سے روکنے کے لیے تربیت یافتہ فورس تشکیل دیں گے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شام میں امریکی سفارتی عملے میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ایک سوال کے
جواب میں جیمز میٹس نے کہا کہ نیٹو کے حوالے سے امریکا اپنے وعدوں کی پابندی کرے گا۔اس موقع پر فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ مشکل اور طویل المدت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فرانس امریکا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اورامریکانے اسد رجیم کو خبردار کیا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے نتائج سنگین ہوں گے۔