ابوظہبی(انٹرنیشنل ڈیسک )متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہاہے کہ قطر نے اپنی تصویر بہتر بنانے کے لیے تعلقات عامّہ کی کمپنیوں پر خطیر رقوم لٹا دیں تا ہم اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنی ٹوئیٹ میں قرقاش نے کہا کہ نیویارک میں جنرل اسمبلی کی ایک
ہفتے سے جاری سرگرمیوں میں قطر کا بحران عالمی برادری کی توجہ حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلقات عامہ کی کمپنیوں اور وکلاء پر خطیر رقوم برباد کی گئیں جس کا کوئی قابل ذکر نتیجہ سامنے نہیں آیا۔اماراتی وزیر کے مطابق قطر کو کسی کی بھی نصیحت کام نہ آئے گی کیوں کہ وہ مایوس کن حکمت عملی پر ڈٹا ہوا ہے۔