جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ نے پاکستان سے ملکرکام کی ہدایت کی تھی، پیشرفت نہ ہونے پرمایوسی ہوئی،ایلس ویلز

datetime 29  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی پرنسپل اسسٹنٹ ڈپٹی سیکریٹری برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے کہاہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے مل کر کام کرنے کی ہدایت کی تھی، لیکن اس معاملے میں اب تک کوئی پیش رفت نہ ہونے پر صدر ٹرمپ کو مایوسی ہوئی۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں ایلس ویلز نے کہا کہ امریکا کے

دورے پر آئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی واشنگٹن میں ملاقات کے دوران مضبوط پارٹنر شپ کے لیے بنیادی نکتے پر بات ہوگی۔ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ سب اہم مسئلہ یہ ہے کہ دونوں ممالک کیدرمیان دوطرفہ تعلقات کیسے بحال کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں اور امریکا تجارت اور عوامی سطح پر تعلقات کو مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔ایلس ویلز نے اس موقع پر افغانستان میں امن و استحکام کے لیے تعمیری اور مل کر کام کرنے کی بھی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور امریکا پاکستان کے ساتھ تعمیری اور مثبت تعلقات چاہتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں نان اسٹیٹ ایکٹرز کی ہر قسم کی کارروائیوں اور پراکسی کا خاتمہ چاہتے ہیں اور تعلقات سے متعلق پاکستان سے دیگر جنوبی ایشیائی ملکوں جیسی امیدیں رکھتے ہیں۔ایلس ویلز نے مزید کہا تھا کہ امریکا، پاکستان میں نئی حکومت کے ساتھ مل کر چلنے کا خواہاں ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…