منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اہوازپریڈحملہ، تہران کا واشنگٹن کو مجرم قرار دینا شرمناک اقدام ہے، امریکا

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نیایران کی جانب سے پریڈ حملے میں امریکی ہاتھ ہونے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کا امریکا کو فوجی پریڈ پرحملے میں مجرم قراردینا شرمناک اقدام ہے،امریکا کو ایرانی دھمکیوں سے کوئی پریشانی اور تشویش نہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے ایران کی طرف سے اھواز شہر میں ہونے والی

ایک فوجی پریڈ پرداعش کے مبینہ حملے میں امریکا کو قصور وار قرار دینے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تہران کا امریکا کو فوجی پریڈ پرحملے میں مجرم قراردینا شرمناک اقدام ہے۔پینٹا گون میں ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے ایران کی طرف سے اھواز حملے کے بعد امریکا کو دی جانے والی سنگین نتائج کی دھمکیوں کو بھی مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ایرانی لیڈروں کی دھمکیوں سے کوئی پریشانی اور تشویش نہیں۔ ہم واضح کرچکے ہیں کہ پریڈ حملے میں ہمیں گھیسٹنے کا کوئی واز نہیں۔ امید ہے کہ ایرانی قیادت ٹھنڈے دماغ سے سوچیں گے۔قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کا وہ بیان مسترد کردیا تھا جس میں انہوں نے پریڈ حملے میں امریکا اور اس کے علاقائی حلیفوں کومورد الزام ٹھہرایا تھا۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایرانی رجیم پوری دنیا کا امن برباد کرنے کے بجائے اپنے عوام کو تحفظ فراہم کرے۔ہفتے کو اہواز میں فوجی پریڈ کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے 25 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایرانی فوج ‘پاسدارانِ انقلاب’ کے 12 اہلکار بھی شامل ہیں۔امریکی محکم خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوارٹ نے حملے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ شدت پسند اسلامی دہشت گردی کے مقابلے میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سکیورٹی اداروں کو حملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ حملے کی کڑیاں خطے میں امریکہ کے اتحادیوں سے ملتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…