بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

امریکہ، 15سالہ لڑکی نے ماں اور بہن کو ذبح کر ڈالا: قتل کے بعد لڑکی کی خودکشی کی کوشش، زخمی حالت میں گرفتار، پولیس حکام

datetime 25  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی پولیس نے چند روز قبل ریاست الاسکا میں ایک لڑکی کے ہاتھوں اس کی ماں اور بہن کے قتل کے خطرناک اسکینڈل کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بیٹی کے چاقو کے وار سے شدید زخمی ماں نے پولیس کو ایمرجنسی ہیلپ نمبر911 پر جب اطلاع دی تو اس کی آخری سانسیں چل رہی تھیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ الاسکا میں پیش آیا۔

جب ایک پندرہ سالہ لڑکی نے اپنے والدہ44 سالہ روزا مینٹا مالڈوناڈو اور اپنی ہمشیرہ روزالی مالڈوناڈو کو البیون کے مقام پر گھر میں چاقو کے وار سے قتل کردیا تھا۔امریکی پولیس کا کہنا تھا کہ جب انہیں 911 پر ایک خاتون کے چیخنے اور چلانے کی آواز سنی تو وہ انتہائی مشکل سے بات کررہی تھی۔ وہ چلا رہی تھی مگرتکلیف کی شدت سے اس سے بولا نہیں جا رہا تھا۔ اس کی سانسیں اکھڑ چکی تھیں۔ پولیس ابھی تک یہ معلوم نہیں کرسکی آیا اس مجرمانہ وارات کا اصب سب کیا ہے تاہم تحقیقات کا عمل جاری ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ جس گھر میں بیٹی کے ہاتھوں ماں اور بہن کو قتل کیا گیا اس میں ایک خانگی تنازع کے حل کے لیے پہلے بھی ایک بار پولیس کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔لڑکی نے اپنی بڑی ہمشیرہ اور والدہ دونوں کو قصاب کے ٹوکے سے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کو گھر سے کئی چاقو اور چھریاں ملی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ماں اور بہن کو قتل کرنے والی لڑکی خود بھی خود کشی کرنا چاہتی تھی۔ اس نے خود کشی کی ناکام کوشش کی تاہم اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…