تہران (این این آئی )پاسداران انقلاب کے نائب سربراہ نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تہران کی طرف سے تباہ کن ردعمل کی امید رکھیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسین سلامی کا ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ تم ہمارا بدلہ پہلے بھی دیکھ چکے ہو۔ تم دیکھو گے کہ ہمارا ردعمل تباہ کن اور کچل دینے والا ہوگا۔ تم پچھتا ؤگے کہ تم نے کیا کیا؟ تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اس صوبے کی سکیورٹی بڑھاتے ہوئے گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کر سکتا ہے۔