اتوار‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارتی ریاست آندھراپردیش میں بغاوت،ماؤ باغیوں کے حملے ،دو ارکان اسمبلی کو قتل کردیاگیا،صورتحال انتہائی کشیدہ

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ماؤ باغیوں نے فائرنگ کر کے رکن اسمبلی کیدار سرویسوارا اور سابق رکن اسمبلی سیوری سوما کو قتل کردیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تیلگو دیسام پارٹی کے دو رہنماؤں کو ماؤ باغیوں نے آندھرا پردیش کے ضلع وشاکھا پٹنم میں گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔ دونوں رہنما علاقے میں کان کنی کے ایک معاہدے پر ماؤ باغیوں سے گفت و شنید کرنے گئے تھے کہ 40 سے 50 ماؤ باغیوں نے دھاوا بول دیا۔پولیس کے مطابق

رکن اسمبلی کو جن علاقوں کے دورے پر جانا تھا وہاں سیکیورٹی انتظامات مکمل تھے لیکن وہ آخری وقت میں اپنا دورہ تبدیل کرتے ہوئے گاؤں دمبری گودا چلے گئے جو ماؤ باغیوں کے زیر تسلط ہے۔ حملہ آوروں میں خواتین بھی شامل تھیں۔اراکین اسمبلی کے قتل کا واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ماؤ باغی اپنی جماعت کا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔ اس بار یوم تاسیس پورے ہفتے منایا جائے گا جس کی اختتامی تقریب 27 ستمبر کو ہوگی۔ وزیراعلیٰ چندر بابو نیدو نے اراکین اسمبلی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔مقتول رکن اسمبلی کیدار سرویسوارا راؤ 2016 میں آراکو سے کانگریس کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ بعد ازاں تیلگو دیسام پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ حکمراں جماعت نے انہیں سرکاری نمائندہ مقرر کردیا تھا جب کہ قتل ہونے والے دوسرے رہنما سیوری سوما بھی تیلگو پارٹی کے سابق رکن اسمبلی تھے۔واضح رہے کہ یہ علاقہ قدرتی معدنیات بالخصوص المونیم سے بھرپور دھاتی پتھر باکسائیٹ کے لیے شہرت رکھتا ہے۔ مقتول رکن اسمبلی پر باکسائٹ کی غیر قانونی کان کنی کے کئی مقدمات درج ہیں جب کہ ماو? تحریک ان معدنیات کو حق سمجھتے ہوئے اپنا تسلط چاہتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…