ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں کن موضوعات پر بات چیت ہوئی؟پاکستان اور سعودی عرب اب کیا کرنیوالے ہیں؟سعودی عرب نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 23  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اقتصادی، ثقافتی اور فوجی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی اور اس کے بعد دونوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا ٗوزیراعظم کے دورے کے کئی پہلو ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، سٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی۔ایک انٹرویومیں سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے کئی پیغامات ہیں جن میں سب سے اہم پیغام یہ ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب جسم و جان کی مانند ہیں اور دونوں کو ایک دوسرے سے جدا نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ سعودی عرب میں اقتصادی، ثقافتی اور فوجی شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوئی اور اس کے بعد دونوں میں تعاون کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیراعظم کے دورے کے کئی پہلو ہیں، اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ، سٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو مزید گہرا کرنے میں مدد ملے گی، سعودی عرب نے مختلف بحرانوں اور مشکل حالات میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پہلے سرکاری دورے کے لئے سعودی عرب کا انتخاب پاکستان کی نئی حکومت کے اس مخلصانہ رویے کا اظہار ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا اہم اتحادی ملک ہے، اس سے اس بات کی بھی عکاسی ہوتی ہے کہ پاکستان کے عوام سعودی عرب کو ترجیحی ملک اور اتحادی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں 2.5 ملین سے زائد پاکستانی مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…