اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تبدیلی بھارت بھی پہنچ گئی، بھارتی شہری عمران خان کے حق میں بول پڑا اور اپنی حکومت کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا کہہ دیا۔ واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد پاکستان کے سیاسی رہنما اختلاف بھلا کر ایک زبان ہو کر بھارت کو جواب دے رہے ہیں ایسے میں بھارت کے اندر سے بھارتی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں، ایک بھارتی شہری ہرویندر سنگھ
نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ بھارت کو اچھے طریقے سے جواب دینا چاہیے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کے لیے بیٹھ جائے، بھارتی شہری نے کہا کہ عمران خان ایک حیرت انگیز شخصیت ہیں جن میں ایک کھلاڑی کا جذبہ موجود ہے اور ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ بھارتی شہری ہرویندر سنگھ نے بھارتی حکومت کے خلاف انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔