نئی دہلی/اسلام آباد (آن لائن) ’’میرا وزیراعظم چور ہے‘‘ بھارتی سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، کانگریس رہنما راہول گاندھی کے مودی کو چور کہنے پر ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس کی 65 ہزار سے زائد ٹویٹس کی جا چکی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو سبق سکھانے کی دھمکی دراصل بھارتی حکومت کرپشن الزامات سے عوام کی توجہ ہٹانے کی چال ثابت ہوئی اور بھارتی وزیراعظم
نریندر مودی کی مقبولیت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جب’’ میرا وزیراعظم چور ہے‘‘ کا ٹویٹر پیغام سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ایک ہی دن میں 65 ہزار زائد بار اس پیغام کو ٹویٹ کیا گیا، مودی سرکار پر فرانس سے 36 رافیل لڑاکا طیاروں کی خریداری میں کرپشن کے الزامات کے بعد کانگرنس رہنما راہول گاندھی کے مودی کو چور کہنے پر ’’ میرا وزیراعظم چور ہے‘‘ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرے۱نڈ بن گیا۔