نئی دہلی(آئی این پی) بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری روپے میں کرے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران سے تیل کی خریداری روپے میں کرے گا۔ خبر کے مطابق ، اس بات کا فیصلہ ایران پر امریکی
پابندیوں کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔ بھارتی آئل کمپنیاں 5 نومبر سے اس عمل درآمد کو شروع کریں گی ۔ یاد رہے کہ واشنگٹن انتظامیہ نے متعلقہ تاریخ کے بعد ایران سے تجارتی تعلقات رکھنے والی کمپنیوں پر بھی پابندیاں لگانے کی دھمکی دی ہے۔