نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ دنیا بھر میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے مجموعی افراد میں نصف تعداد بچوں کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی جانب سے بتائی گئی ،رپورٹ کے مطابق 104 ممالک میں 1.3 ارب ایسے افراد ہیں جن کی درجہ بندی غربت کی لکیر سے نیچے کی گئی ہے۔ ان میں 18 برس سے کم عمر 66.2 کروڑ کم سن بچّے شامل ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غربت
کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی اکثریت (1.1 ارب افراد( دیہی علاقوں میں رہتے ہیں۔ دیہی علاقوں میں غربت کی شرح شہری علاقوں کے مقابلے میں چار گْنا زیادہ ہے۔اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کے غریب افراد میں سے 83% صحرائے اعظم کے جنوب میں افریقا کے علاقے اور جنوبی ایشیا میں رہتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض ممالک میں حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے غربت کے خاتمے کے سلسلے میں مثبت نتائج کو یقینی بنایا گیا ہے۔