شمالی کوریا سے فوری مذاکرات کے لیے تیار ہیں،امریکا

20  ستمبر‬‮  2018

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکا نے شمالی اور جنوبی کوریا کی قیادت کے درمیان طے پانے والے تخفیف اسلحہ کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے شمالی کوریا کے ساتھ فوری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاکہ وہ شمالی اور جنوبی کوریائی ملکوں کی قیادت کی حالیہ ملاقات اور پیانگ یانگ کی جانب سے خطرناک ہتھیاروں

کی تلفی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ اس اعلان کے بعد امریکا بھی شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ جنوری 2021ء تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کو مکمل طورپر تلف کیا جاسکے۔خیال رہے کہ شمالی کوریا نے غیر ملکی ماہرین کی موجودگی میں اپنی میزائل تنصیبات مستقل طور پر ختم کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکا بھی ایسا ہی اقدام اٹھائے تو وہ اپنی مرکزی جوہری تنصیب بھی بند کرنے پر تیار ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…