جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

شام کی تعمیر نو میں نصف سے زاید عرصہ لگ سکتا ہے :اقوام متحدہ

datetime 20  ستمبر‬‮  2018 |

نیویارک(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ شام میں 2011ء کے بعد سے جاری جنگ کے دوران اتنی زیادہ تباہی ہوچکی ہے کہ اس کی تعمیر نو میں اب نصف صدی سے زاید کا عرصہ لگ سکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے مشیر برائے انسداد اجتماعی قتل عام ادما بینگ نے نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری کو شام کی تعمیر نو کے لیے بہت کچھ کرنا ہوگا۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ اسد رجیم کی فوج اور اس کی معاون ملیشیائیں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑمیں اپنے ہی عوام کا قتل عام کررہی ہیں۔یو این عہدیدار نے شام کے مختلف دھڑوں پر زور دیا کہ وہ نسلی اور مذہبی بنیادوں پر نہیں بلکہ شام کے شہری ہونے پر قومیت کی بنیاد پر متحد ہوں اور مصالحتی کوششیں آگے بڑھائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مناسب نہیں شامی عوام خود کو شیعہ، سنی، علوی یا کسی دوسری تفریق کی بنیاد پر تقسیم کریں بلکہ وہ شامی شہری ہونے کا ثبوت دیں اور دیگر تمام امتیازات کوختم کردیں۔اقوام متحدہ کے عہدیدار نے ایک سوال کے جواب میں ادلب میں روس اور ترکی کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ ادلب میں خون خرابے سے بچنے کی کوششوں کا احترام کیا جائے گا اور تمام دھڑے اس کی حمایت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…