بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

کرد باغیوں پر حملہ غیرملکی طاقتوں کو انتباہ کے لیے تھا، پاسدارانِ انقلاب ایران

datetime 14  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)سپاہِ پاسداران انقلاب ایران نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے پڑوسی ملک عراق میں کرد باغیوں کے ٹھکانے پر میزائل حملہ طاغوتی غیرملکی طاقتوں کے لیے ایک انتباہ سمجھا جانا چاہیے۔سپاہِ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل محمد علی جعفری نے نیم سرکاری خبررساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائلوں سے ایرانی قوم کو جابر غیرملکی طاقتوں کے خلاف لڑنے کی منفرد صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔انھوں نے دھمکی آمیز لہجے میں کہا کہ جن غیرملکی طاقتوں کی ایران کی سرحدوں

سے دو ہزار کلومیٹر نصف قطر میں مسلح افواج ،فوجی اڈے اور آلات موجود ہیں، انھیں جان لینا چاہیے کہ ہمارے میزائل ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔ایرانی حکام ایک عرصے سے امریکا کو ایک عالمی طاغوت قرار دیتے چلے آ رہے ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ خلیج اور اس سے ماورا امریکا کے فوجی اڈے پاسداران انقلاب کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی زد میں ہیں۔جنرل جعفری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف ہماری حالیہ کارروائی میں دشمنوں کے لیے ایک بڑا واضح پیغام تھا ۔بالخصوص ان بڑی طاقتوں کے لیے جن کا یہ خیال ہے کہ وہ ہمیں ڈرا دھمکا سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…