ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی جانے کی خواہشمند دلہن ایئرپورٹ سے ہی ڈی پورٹ،انتہائی افسوسناک وجہ سامنے آگئی

datetime 13  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی )دبئی جانے کی خواہشمند نو بیاہتا دبئی پہنچتے ہی ڈی پورٹ کر دی گئی، خاتون کے شوہر نے جعلی ویزا 4 ہزار درہم میں خریدا تھا، جعلی ویزا فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیاگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فیس بک پر دبئی کا ویزا خریدنے والی نوبیہاتا دلہن کو دبئی پہنچتے ہی ڈی پورٹ کردیا گیا۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی جانے کی خواہش مند دلہن کو فیس بک پر جعلی ویزا خریدنے پر دبئی پہنچتے ہی ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ کردیا گیا، خاتون کے شوہر نے جعلی ویزا 4 ہزار درہم میں خریدا تھا۔دبئی پولیس کے مطابق عرب خاتون کے شوہر نے فیس بک پر لگے اشتہار کے ذریعے جعلی ویزا خریدا تھا۔خاتون کے شوہر کے لینڈ لائن نمبر پر کال کی اور فیس پیج ایڈمن سے گفتگو کی، جس میں انہیں 7 ہزار درہم اور خاتون کے سفری کاغذات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا، پیج ایڈمن نے 4 ہزار درہم کی پہلی قسط فجیرا میں مقیم ایک اور شخص کو فراہم کرنے کو کہا۔خاتون ویزا حاصل کرنے کے بعد دبئی ایئرپورٹ پہنچ گئیں جہاں انہیں معلوم ہوا کہ ویزا جعلی ہے، ایئرپورٹ حکام کی جانب سے نوبیہاتا دلہن کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔خاتون کے شوہر کی جانب سے شکایت درج کرانے کے بعد دبئی پولیس حرکت میں آئی اور جعلی ویزا فراہم کرنے والے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا تیسرا ساتھی جو پیج کا ایڈمن بھی ہے وہ دوسرے ملک میں مقیم ہے، مذکورہ گینگ جعلی ویزا فراہم کرنے کے لیے 7 سے 9 ہزار درہم وصول کرتا تھا۔دبئی پولیس نے ملزمان کے قبضے سے جعلی ویزا کے لیے وصول کیے گئے 40 ہزار درہم سمیت کمپیوٹر اور دیگر آلات برآمد کرلیے۔لیفٹیننٹ کرنل حماد کے مطابق دوسرے ملک میں مقیم تیسرے شخص کے وارنٹ جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ گرفتار دونوں ملزمان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔بریگیڈیئر الموہیری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تصدیق شدہ کمپنیز سے ویزا حاصل کریں، سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی اشتہار اور انجان افراد پر بھروسہ نہ کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…