کھٹمنڈو(آئی این پی)چین سے متبادل تجارتی روٹ ملنے کے بعد نیپال نے بھارت کو آنکھیں دکھا دیں۔نیپال نے بھارت کی میزبانی میں ہونے والی فوجی مشقوں میں شرکت سے انکار کر دیا۔مشقیں گذشتہ روز شروع ہوئی تھیں جو16ستمبر تک جاری رہیں گی۔بھارت نے یہ مشقیں خلیج بنگال منصوبہ برائے کثیر الملکی ٹیکنیکی و اقتصادی تعاون(بمس ٹیک)کے نام سے شروع کرنے کا پروگرام بنایا تھا جن میں بھارت،نیپال، بنگلہ دیش،
بھوٹان،سری لنکا، میانمر اور تھائی لینڈ شامل تھے۔تاہم نیپال نے ان مشقوں میں شرکت سے صاف انکار کر دیا ہے کہ جو علاقائی صورتحال کے پس منظر میں بھارت کیلئے ایک اور بڑا دھچکاہے۔شرکت نہ کرنے کا اعلان گذشتہ روز نیپال کے وزیراعظم کے پی اولی کے مشیر ذرائع ابلاغ کن دان آرائل نے ’’انڈیا ٹو ڈے‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اور کہا کہ یہ نیپال کی حکومت کا سرکاری فیصلہ ہے۔