جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

ایران نے جوہری معاہدے کی رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی : جان کیری

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)سابق امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے سنہ 2015ء کوعالمی طاقتوں سے طے پائے جوہری سمجھوتے کے بدلے میں حاصل کی گئی رقوم دہشت گردی کی پشت پناہی کے لیے استعمال کی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک انٹرویومیں جان کیری نے کہا کہ معاہدے کے بعد ایران پرعاید کردہ اقتصادی پابندیاں اٹھا دی گئیں اور ایران نے ایک ارب 50 کروڑ ڈالرحاصل کیے۔ اس رقم کا ایک بڑا

حصہ دہشت گردی کی معاونت پرصرف کیا گیا۔ جوہری معاہدے کے بعد ایران کے قرضوں کا بوجھ 55 ارب ڈالر سے زاید تھا مگراس کے باوجود ایران نے حاصل کردہ رقم دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کے لیے صرف کی۔جان کیری کا کہنا تھا کہ پابندیاں اٹھنے کے بعد حاصل ہونے والی رقم ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کو دی گئی۔ اس کے علاوہ کئی دوسرے دہشت گرد اداروں اور تنظیموں کواس رقم میں سے وافر حصہ دیا گیا۔ امریکا کے پاس ایران کو ایسا کرنے سے روکنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…