دوحہ(انٹرنیشنل ڈیسک)قطر کے حکمران خاندان کے سرکردہ رہ نما سلطان بن سحیم آل ثانی نے غیر ملکیوں کو شہریت دینے کی حکومتی پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے اورکہاہے کہ قطری لیڈروں کے ہاں غیروں کا مفاد زیادہ عزیز ہے۔ وہ قطری عوام کے بجائے غیرملکیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں سلطان بن سحیم نے لکھا کہ غیر ملکیوں کو شہریت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اقامے کھلے عام بانٹے جا رہے ہیں۔ قطری عوام کے خلاف
قوانین وضع کیے جا رہے ہیں۔ مغرب کی اندھی حمایت کے حصول کے لیے حکومت نے ملک کو غیرملکیوں کی آماج گاہ بنا دیا۔ایک دوسری ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ قطری رجیم کو اپنے شہریوں کے مفاد سے کوئی غرض نہیں۔ قطر کے شہری حکومت کے ہاں آخری درجے پر ہیں۔ حکومت صرف مغرب کی جھوٹی رضا اور خوشنودی چاہتی ہے۔ ملک کی سالمیت اور خود مْختاری سے اْنہیں کوئی غرض نہیں۔ وہ یہ سمجھتیہیں کہ قطر کوآبادی بڑھانے کے لیے غیرملکیوں کو بسانے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ قطر کا اللہ ہی حافظ ہے۔