صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کی قومی فوج نے عرب اتحاد کی مد د سے صوبہ الحدیدہ میں حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اس نے کیلو 16 کا علاقہ حوثی ملیشیا سے آزاد کرا لیا ہے جبکہ حوثی ملیشیا کو یمنی فوج سے لڑائی میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اس محاذ پر حوثیوں کی کمک اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
جس کے نتیجے میں ان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور فوجی ساز وسامان تباہ ہوگیا ہے۔یمنی فوج نے اس محاذ پرحوثی ملیشیا کے بعض فیلڈ کمانڈروں سمیت 21 جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے یمنی فوج کے عمالقہ بریگیڈز سے تعلق رکھنے والے ایک ذریعے نے بتایا کہ مسلح افواج نے کیلو16 کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ یہ علاقہ دارالحکومت صنعاء کو الحدیدہ سے ملاتا ہے۔اس ذریعے کے مطابق فوج نے گذشتہ چند گھنٹے کے دوران میں بارہ کلومیٹر کا علاقہ آزاد کرا لیا ہے۔یمنی فوج عرب اتحاد کی براہ راست مدد سے حوثی ملیشیا کے خلاف یہ کارروائی کررہی ہے۔عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے اس محاذ پر حوثیوں کی کمک اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں ان کا بھاری جانی نقصان ہوا ہے اور فوجی ساز وسامان تباہ ہوگیا ہے۔یمنی فوج نے اس محاذ پرحوثی ملیشیا کے بعض فیلڈ کمانڈروں سمیت 21 جنگجوؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔