جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

غزہ کی سرحد پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

datetime 10  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحد پر ایک فلسطینی کو گولی مار کر شہید کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ اس فلسطینی کو اسرائیل اور غزہ کے درمیان سرحد پر نصب باڑ کے نزدیک آنے پر گولی ماری گئی ہے۔بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ فلسطینی شخص سکیورٹی باڑ کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا جس پر اسرائیلی فوجیوں نے

اس پر فائرنگ کردی۔اس کو فوری طبی امداد دی گئی تھی لیکن وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا ہے۔فلسطینی سکیورٹی حکام نے اس مقتول کی شناخت عاطف محمد صالح کے نام سے کی ہے۔اس کی عمر بتیس سال تھی اور وہ اسرائیل کی سرحد کے نزدیک واقع غزہ کے شمالی قصبے جبالیہ سے تعلق رکھتا تھا۔فلسطینی حکام نے اس نوجوان پر اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے سبب کے بارے میں لاعلمی ظاہر کی ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی سرحدی باڑ کے نزدیک 30مارچ سے فلسطینی احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔ وہ 1948ء میں اسرائیل کے قیام اور فلسطینی سرزمین پر قبضے کے وقت اپنے آبائی علاقوں سے بے دخل کیے گئے عرب خاندانوں کی واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان احتجاجی مظاہروں کے دوران میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے اب تک 176 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیل نے اسی ہفتے لوگوں کی آمد ورفت کے لیے استعمال ہونے والی غزہ کے ساتھ واقع واحد سرحدی گذرگاہ کو بھی بند کردیا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ آیندہ جمعرات کو حالات بہتر ہونے کی صورت میں اس گذرگاہ کو دوبارہ کھولے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…