تہران(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل پر مزید مذاکرات کا فرانسیسی مطالبہ ضرورت سے زائد اور دھمکی آمیز ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری ڈیل پر مزید مذاکرات کا فرانسیسی مطالبہ ضرورت سے زائد اور دھمکی آمیز ہے۔ فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں ایو لیدریاں نے جمعرات کو کہا تھا کہ
جوہری ڈیل سے امریکی علیحدگی کے بعد ایران اپنے مستقبل کے جوہری منصوبوں پر بات چیت کے لیے تیار رہے۔ لیدریاں نے یہ بھی کہا کہ اگلے مذاکرات میں ایرانی بیلسٹک میزائل سازی اور شام و یمن میں اس کا کردار بھی زیر بحث لایا جانا چاہیے۔ ایران وزارت خارجہ نے لیدریاں کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جوہری ڈیل میں بیرونی عوامل کو شامل کرنا غیرضروری ہے۔