واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہاہے کہ تمام ملکوں کے ساتھ ملاقاتوں میں ہمارا مشترکہ دشمن دہشت گرد ہوتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے وزیر خارجہ اور چیرمین جوائنٹ چیفز آف اسٹاف اسلام آباد
جا رہے ہیں جہاں اْن کی نئی حکومت کے ساتھ ملاقات ہوگی، جو اب اپنے فرائض سنبھال چکی ہے۔اْنھوں نے کہا کہ یہ بات بلکل واضح کرنے کے لیے آیا ہمیں کیا کرنا ہے تمام ملکوں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں ہمارا مشترکہ دشمن دہشت گرد ہوتے ہیں۔ اور ہم اِسے گفتگو کا بنیادی جزو بناتے ہیں۔