منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

نیوزی لینڈ :غیر ملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد

datetime 16  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرائسٹ چرچ(انٹرنیشنل ڈیسک)نیوزی لینڈ میں غیر ملکی شہریوں پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکومت نے غیر ملکی افراد پر گھر خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے ٗیہ افراد مہنگے گھر خرید کر نیوزی لینڈ میں چھٹیاں گزارنے آتے ہیں جس کے باعث امیر غیر ملکیوں کی دولت کے سامنے مقامی افراد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

غیر ملکی شہریوں کے گھر خریدنے پر پابندی کا قانون نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ سے منظور کیا گیا۔گزشتہ برس نیوزی لینڈ دنیا بھر کے امیرترین افراد کی پسندیدہ جگہوں میں سے تھا ٗ ہالی ووڈ کے مشہور ہدایت کار جیمز کیمرون، جولیان روبرٹسن اور روس کے مشہور بزنس مین میخائل کیمچ کی نیوزی لینڈ کے مہنگے ترین علاقوں میں جائیدادیں ہیں جبکہ گزشتہ برس یہ بات سامنے آئی تھی کہ امریکہ کی مشہور آن لائن منی ٹرانسفر کمپنی پے پال کے شریک چیئرمین اورڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی پیٹر تھائل کی بھی نیوزی لینڈ میں نہ صرف جائیداد ہے بلکہ انہیں حکومت کی جانب سے وہاں کی شہریت بھی دی گئی ہے۔ یہ بات منظر عام پرآنے کے بعد ہی اس حوالے سے قانون بنایا گیا جو گزشتہ روز پارلیمنٹ سے منظور کرلیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے مالیاتی وزیر ڈیوڈ پارکر کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے مکانات مقامی لوگوں کے لیے ہیں اور یہ کسی انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کے لیے نہیں رکھے گئے ہیں۔ آکلینڈ اور کوئین اسٹون لیک یہ دونوں علاقے نیوزی لینڈ کے مہنگے ترین علاقے ہیں جہاں امیر ترین غیر ملکیوں نے مکانات خریدے ہیں۔ غیر ملکیوں کی آمد اور سرمایہ کاری کے اثرات رئیل اسٹیٹ کی قیمتوں پر بھی ہوئے ہیں اور گزشتہ دس برسوں کے دوران مکانات کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھ گئی ہیں۔واضح رہے کہ اس پابندی کے بعد مکانات کی خریداری کے وقت مقامی افراد کو امیر غیر ملکی شہریوں کی دولت کے سامنے شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑیگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…