بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پے در پے دھمکیوں اور پابندیوں کے بعد ایران کا بھی ایسا کرارا جواب کہ امریکی صدر ٹرمپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آن لائن)ایران نے درمیانی رینج کے جدید بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے اپنی جوہری طاقت کو مزید مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ۔ فرا نسیسی خبر رسا ں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ کشیدگی کے دوران جدید بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی آئی آر آئی بی کا کہنا تھا کہ نئے میزائل فتح مبین کا ‘کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جو زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

وزیر دفاع امیر حاتمی نے مقامی خبر ایجنسی تسنیم کو انٹرویو میں کہا کہ ‘ہم اپنے عوام سے کیے گئے وعدے کے مطابق ملک کی میزائل کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوشش کو کسی صورت کم نہیں ہونے دیں گے’۔ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر روز اپنی میزائل کی طاقت میں اضافہ کریں گے۔نئے میزائل کی صلاحیت کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی ہیں لیکن امریکی سینٹر برائے اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے مطابق اس سے قبل تجربے سے گزرنے والے میزائل کا ہدف 200 سے 300 کلومیٹر تھا۔امریکی عہدیداروں نے گزشتہ ہفتے فوکس نیوز کو بتایا تھا کہ ایران نے ہورموز کے علاقے میں نیول مشقوں کے دوران ‘فتح 110 میزائل’ کا تجربہ کیا ہے۔ایرانی مشقوں کے حوالے سے ایک امریکی جنرل نے اپنے تبصرے میں کہا تھا کہ یہ مشقیں ایران کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پابندیوں کے جواب میں پیغام کے طور کی گئی ہیں کہ وہ تیل کی گزرگاہ کو بند کر سکتا ہے۔امیر حاتمی نے اس میزائل کے حوالے سے کہا کہ اس کی بھرپور صلاحیت کے باعث کوئی چیز اس کو روک نہیں سکتی ہے اور یہ 100 فیصد مقامی طور پر بنایا گیا ہے’ جس میں تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی صدر ڈو نلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ 2015 میں ہونے والے تمام جوہری معاہدوں سے دست بردار ہونے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ایران اور امریکا کے تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوئی تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…