انسانی حقوق کارکنوں کو مختلف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں گرفتارکیا،سعودی کابینہ

8  اگست‬‮  2018

نیوم سٹی(این این آئی)سعودی کابینہ کا نیوم میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ انھوں نے سعودی وزراء کے ساتھ مختلف امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان بھی شریک تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اجلاس میں خطے اور دنیا بھر میں رونما ہونے والے تازہ واقعات میں تازہ پیش رفت کے بارے میں مختلف رپورٹس کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں واضح کیا گیا کہ انسانی حقوق کے کارکنان کو پبلک پراسیکیوشن کی مجاز اتھارٹی نے مختلف جرائم کے ارتکاب کے الزام میں حراست میں لیا اور ان کی گرفتاری باقاعدہ قانونی طریق کار کے عین مطابق عمل میں آئی تھی۔

اس میں تحقیقات اور ملزموں کے خلاف مقدمے کی سماعت کے دوران میں ان کے حقوق کی مکمل ضمانت دی گئی ہے۔سعودی عرب بین الاقوامی کنونشنوں ، اصولوں اور اقدار کا مکمل پاسدار ہے ۔ان میں ہر ریاست کی خود مختاری کے احترام اور اس کے داخلی امور میں مداخلت نہ کرنے پر زور دیا گیا ہے۔سعودی عرب کے میڈیا کے وزیر عواد بن صالح العواد نے ایک بیان میں بتایا کہ کابینہ نے حج سیزن کے دوران میں مختلف حکومتی اداروں اور غیر سرکاری ایجنسیوں کی جانب سے عازمین کو خدمات ،آالات اور سہولتیں مہیا کرنے کے لیے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ عازمین کرام مکمل اطمینان کے ساتھ مناسکِ حج ادا کرسکیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…